بدھ، 24 فروری، 2016

صدیق و فاروق جنتی بزرگوں کے سردار

بسم اللہ الرحمان الرحیم !

ہم نے شان صدیق اکبر رضیﷲعنہ  اور شان فاروق اعظم رضیﷲعنہ کے حوالے سے ایک پوسٹ تیار کی اور اسے "فیس بک" پر اپلوڈ کردیا.

hafiz.zain.9256@facebook.com

نوٹ وہ پوسٹ یہاں سب سے آخر پر دیکھی جاسکتی ہے

کچھ دوستوں نے ڈیمانڈ کی کہ اس روایت کے تمام حوالہ جات دکھائے جائیں تاکہ معاملہ "عین الیقین" تک پہنچ جائے !

کچھ کا مطالبہ تنقیدی اور بطور طنز تھا

بہرکیف!
ﷲ پاک کی عطا سے ہم ان دوستوں کیلئے کتب کے اسکین پیجز پیش کر رہے ہیں!

حوالہ نمبر 1

الحافظ نور الدین علی بن ابی بکر بن سلیمان الھیثمی المصری علیہ الرحمتہ
(تاریخ وفات ٨٠٧ ھجری) حدیث نقل کرتے ہیں!

" عن جابر بن عبداللہ قال قال رسول اللہﷺ ابوبکر وعمر سیدا کھول اہل الجنتہ من الاولین والآخرین لا تخبرھما یا علی "

مجمع الزوائد و منبع الفوائد الجزء التاسع
صفحہ ٢١ کتاب المناقب رقم١٤٣٦٠

حوالہ نمبر 2

اسی کتاب کے اسی صفحے پر الفاظ کے معمولی سے اختلاف کے ساتھ یہی روایت حضرت ابوسعید خدری رضیﷲعنہ  سے بھی مروی ہے!

حوالہ نمبر 3

اسی کتاب کے اسی صفحے پر یہی روایت "الا النبیین والمرسلین" کے اضافے کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عمر رضیﷲعنہما سے مروی ہے.

حوالہ نمبر 4

یہی روایت حدیث کی مشہور کتاب
" البحر الذخار المعروف بمسند البزار " میں حضرت جابر رضیﷲعنہ  کے واسطے سے خود مولا علی رضیﷲعنہ  سے بھی موجود ہے

" مسند البزار " المجلد الثانی
صفحہ١٣٢ رقم٤٩٠
المؤلف : الحافظ الامام ابی بکر احمد بن عمر بن عبد الخالق العتیکی البزار علیہ الرحمتہ
(تاریخ وفات٢٩٢ ھجری)

حوالہ نمبر 5

یہی روایت حضرت ابی سعید خدری رضیﷲعنہ حدیث کی مشہور کتاب "المعجم الاوسط" میں بھی موجود ہے.

"المعجم الاوسط للطبرانی" الجزء الرابع
صفحہ ٣٥٩ رقم ٤٤٣١
المؤلف : الحافظ ابی القاسم سلیمان بن احمد الطبرانی علیہ الرحمتہ
(متوفی ٣٦٠ ھجری)

حوالہ نمبر6

یہی روایت حضرت عبداللہ بن عمر رضیﷲعنہما سے "کتاب العلل" میں بھی موجود ہے.

"کتاب العلل" لابن ابی حاتم المجلد السادس
صفحہ ٤٧١ رقم ٢٦٧٧
المؤلف : الحافظ ابی محمد عبدالرحمان بن ابی حاتم محمد بن ادریس الحنظلی الرّازی
(تاریخ وفات ٣٢٧ ھجری)

حوالہ نمبر7

یہی روایت حضرت ابو سعید خدری رضیﷲعنہ  سے اسی کتاب کے صفحہ٤٥٠ رقم٢٦٥٨ پر بھی موجود ہے!

حوالہ نمر8

یہی روایت حضرت انس بن مالک رضیﷲعنہ  سے "شرح مشکل الآثار" میں بھی موجود ہے!

"شرح مشکل الآثار" للطحاوی الجزء الخامس
صفحہ٢١٧ رقم١٩٦٣
المؤلف : الامام المحدث الفقیہ المفسر ابی جعفر احمد بن محمد بن سلامتہ الطحاویؒ
(تاریخ وفات ٣٢١ ھجری)


حوالہ نمبر9


یہی روایت صحاح ستہ میں شامل "سنن ترمذی" میں بھی حضرت علیؓ اور حضرت انسؓ سے موجود ہے.


سنن ترمذی کتاب المناقب رقم

٣٥٩٧ ٣٥٩٨ ٣٥٩٩

المؤلف : امام ابوعیسیٰ محمد بن عیسیٰ الترمذی 

(تاریخ وفات٢٧٩ھجری)

یعنی حضرت جابر حضرت ابوسعید خدری حضرت انس بن مالک حضرت عبداللہ بن عمر اور مولا علی رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا
ابوبکر و عمر (رضی اللہ عنہما) انبیاء و مرسلین علیہم السلام کے سوا تمام اولین و آخرین جنتی بزرگوں کے سردار ہیں!

اپنے امام کے اشعار پر گفتگو تمام

سایۂ مصطفیٰ مایہ اصطفےٰ
عز و ناز خلافت پہ لاکھوں سلام

یعنی اس افضل الخلق بعد الرسل
ثانی اثنین ہجرت پہ لاکھوں سلام

اصدق الصادقیں سید المتقیں
چشم و گوش وزارت پہ لاکھوں سلام

طلب دعا : خادم اہل السنتہ
غلام حسین نقشبندی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں