$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$
تیسری صدی ہجری کے آخر میں وفات پانے والے بزرگ امام ابی سعید عثمان بن سعید الدارمی علیہ الرحمتہ (تاریخ وفات ٢٨٠ ھجری) اپنی تصنیف لطیف میں فرماتے ہیں !
" فھذا الصدیق خیر ھذہ الامتہ بعد نبیھا والخلیفتہ بعدہ "
پس یہ ابوبکر صدیق (ہی) ہیں جو رسول اللہﷺ کے بعد اس امت کے بہترین شخص ہیں اور نبیﷺ کے بعد خلیفہ (اوّل بلا فصل)
الرد علی الجھمیّتہ صفحہ٣٤ رقم١٩
امام دارمی علیہ الرحمتہ کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ
خطیب بغدادی علیہ الرحمتہ نے واضح کہا کہ امام دارمی کثرت سے سفر کرنے والے اور حدیث کو حفظ کرنے والے اماموں میں سے ایک امام ہیں!
تذکرہ الحفاظ رقم ٥٥٢
طالب دعا : غلام حسین نقشبندی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں