[______ لفظ نبی کا معنی ______]
چھٹی صدی ہجری کی مشہور اور علمی شخصیّت قاضی عیاض مالکی علیہ الرحمتہ لفظ نبی کا معنی و مفہوم یوں بیان فرماتے ہیں!
" والمعنیٰ ان ﷲ تعالیٰ اطلعہ علیٰ غیبہ "
الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
الجزء الاول صفحہ ١٥٧
القاضی ابی الفضل عیاضؒ مالکی الیحصُبی اندلسی ثم مراکشی
(متوفی ٥٤٤ھ)
مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان
النسختہ الثانیہ
صفحہ ١٦٩
مطبوعہ دارالحدیث القاہرہ (مصر)
" اس کا معنی یہ ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے اسے غیب پر مطلع فرمایا ہے "
کتاب الشفاء (اردو)
جلد اول صفحہ 388
مطبوعہ مکتبہ نبویہ لاہور (پاکستان)
دوسرا نسخہ
حصہ اول صفحہ 178
مطبوعہ شبیر برادرز لاہور (پاکستان)
شفاء شریف کی اس عبارت کی شرح کرتے ہوئے
علامہ شہاب الدین خفاجی علیہ الرحمتہ فرماتے ہیں !
" (والمعنیٰ) ای معنیٰ النبی المفھوم من الکلام علیٰ ھذا القول (ان ﷲ اطلعہ علیٰ غیبہ) ای اعلمہ واخبرہ بمغیباتہ "
نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض
الجزء الثالث صفحہ ٣٤١
شہاب الدین احمد بن محمد بن عمر الخفاجی المصری
(متوفی ١٠٦٩)
مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان
علامہ خفاجیؒ فرماتے ہیں کہ قاضی عیاضؒ نے لفظ نبی کا جو معنی بتایا ہے کہ
" ﷲ نے اسے غیب پر مطلع کیا ہے "
اس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جسے مغیبات کا علم اور مغیبات کی خبریں دی جاتی ہیں !
معلوم ہوا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمتہ نے جو لفظ نبی کا ترجمہ
" غیب کی خبریں بتانے والا "
کیا ہے یہ ترجمہ اکابرین و سلف صالحین کی تعلیمات اور ان کے عقائد کے عین مطابق ہے !
والحمدللہ رب العالمین!
ماشاء الله بہترین تحقیق ہے سلامت رہو
جواب دیںحذف کریں